حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں منعقدہ تقریب "انّا علی العہد" میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں مہمان خصوصی حجت الاسلام آیت اللہ دری نجف آبادی، قونصلیٹ جنرل کراچی محترم حسین نوریان بھی موجود تھے۔
سیکرٹری جنرل کی شرکت پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر طالبی نیا و دیگر منتظمین نے انہیں خوش آمدید کہا۔
علامہ شبیر میثمی نے اپنے خطاب میں سیدین مقاومت کے تشییع جنازہ اور عالم اسلام میں حریت کے علمبرداروں کی مجاہدانہ زندگی پر روشنی ڈالی اور اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کروائی۔
آپ کا تبصرہ